جماعت اسلامی بنگلادیش کے ارکان پارلیمنٹ کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان

جماعت اسلامی بنگلادیش کے ارکان پارلیمنٹ کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
کیپشن: جماعت اسلامی بنگلادیش کے ارکان پارلیمنٹ کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ سرکاری گاڑیاں، پلاٹس اور دیگر مراعات قبول نہیں کریں گے اور سادہ طرزِ زندگی برقرار رکھیں گے۔

سلہٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت کے اراکین ٹیکس فری گاڑیاں بھی نہیں لیں گے۔ ان کے بقول عوام انہیں ٹیکس بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ووٹ دیتے ہیں، اور سیاست کی کامیابی عوامی حقوق کے تحفظ سے مشروط ہے۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم بنگلادیشیوں کو ووٹنگ میں درپیش انتظامی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کی گئی ہیں اور اس حوالے سے ایک وفد بھی ملاقات کر چکا ہے۔ حکومت نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترقی کے مختلف شعبوں میں تارکین وطن بنگلادیشیوں کی نمائندگی ان کی تعداد کے تناسب سے یقینی بنائی جائے گی۔

Watch Live Public News