پلوامہ ڈرامہ کا پول کھل گیا، مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب

پلوامہ ڈرامہ کا پول کھل گیا، مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب

پبلک نیوز: مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ نے ثابت کر دیا ہے کہ پلوامہ کا ڈرامہ سیاسی چال تھی۔ ثابت ہو گیا کہ مودی نے سیاسی فائدے کے لئے اپنے ہی عوام حتیٰ کہ فوجیوں کو بھی مروایا۔

سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق مودی نے بھارتی فوجی کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کیا۔ مودی نے بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوات کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ بطور سیاسی رشوت دیا گیا۔

بھارتی فضائیہ مودی کے سیاسی فائدے کے لئے جھوٹ بولتی رہی۔ بھارتی فضائیہ مودی کی الیکشن کمپین کا بھونپو بنی رہی۔ بھارتی میڈیا بکاؤ مال ہے۔ بھارتی میڈیا کو مودی نے جھوٹ بولنے کے لیے ٹی آر پیز کی رشوت دے کر خریدا۔

ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کے اشاروں پر ناچتے رہے۔ بھارت کا گودی میڈیا مودی کی تباہ کاریوں کا بھی دفاع کرتا رہا۔ تمام تر پروپیگنڈا کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، دہشتگردی، منی لانڈرنگ، ڈس انفو مہم پر بھی مودی کا بھارت بے نقاب ہو چکا ہے۔ اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی، یورپی یونین اور اقوام متحدہ مخالف مہم میں بھی مودی کو منہ کی کھانا پڑی۔ وقت آ گیا کہ عالمی برادری بھارت کے اصل گھناؤنے چہرے کا نوٹس لے۔ فن سین، یو این ایچ سی آر اور ای یو ڈس انفو لیبز کی رپورٹس کی روشنی میں بھارت سے جواب طلبی کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔