’ہو سکتا ہے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کراچی میں ملکر حکومت بنا لیں ‘

’ہو سکتا ہے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کراچی میں ملکر حکومت بنا لیں ‘
صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں ہم سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے ہیں ، شہر میں اپنا میئر کو لانے کیلئے رابطے کریں گے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کل کے انتخابات میں ثابت ہوا کہ سابقہ جنرل انتخابات میں ڈاکا ڈالا گیا تھا، پی ٹی آئی کے دماغ سے خناس نکلا کہ کراچی ان کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1970 کے الیکشن میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کو کراچی سے بھرپور ووٹ پڑا تھا ، جن لوگوں کیلئے اچانک والی خبر ہے کہ پیپلزپارٹی پہلی مرتبہ جیتی ہے تو یہ تاثر بلکل غلط ہے، پیپلز پارٹی ان شاءاللہ آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی ۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی جیتے گی، ہماری خواہش تو تھی کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم ) بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتی ہے ، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے، ایم کیو ایم کا حق ہے کہ بیانات دیں، احتجاج کرے جو جیت کر آئے ہیں وہ مدت پوری کریں گے اور عوام کی خدمت بھی کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔