26ویں ترمیم: آئینی،ریگولربینچ کےاختیارسےمتعلق سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

26ویں ترمیم: آئینی،ریگولربینچ کےاختیارسےمتعلق سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
کیپشن: 26ویں ترمیم: آئینی،ریگولربینچ کےاختیارسےمتعلق سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: 26ویں ترمیم کےبعد آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سے متعلق سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

آج 26ویں ترمیم کےبعد آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سے متعلق سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جسٹس عقیل ہائیکورٹ میں کیس کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آج کیس نہیں چل سکتا، کیس کو چلانے کیلئے نیا بینچ بنانا پڑے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس کو پیر کیلئے سماعت فکس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس عرفان سعادت پہلے بینچ میں شامل تھے، پیر کو پہلے والا تین رکنی بینچ ہی کیس کو سنے گا۔

جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں تھوڑا وقت دے دیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ لیں گے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کردیا اور کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News