وزیر اعظم  کا کشتی حادثے  میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب

وزیر اعظم  کا کشتی حادثے  میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب

(ویب ڈیسک )   وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ   انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  مغربی افریقہ سے اسپین کی جانب جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے  حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی  درجات کی دعاء بھی کی۔

وزیر اعظم  نے  جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کی اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعظم   شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ   انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Watch Live Public News