(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کہتے ہیں ہم مطالبات سے ہٹ گئے، ہم مطالبات سے نہیں ہٹے، مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے آج حکومت کے سامنے تمام مطالبات رکھ دیے ہیں، حکومتی وزراء کہتے ہیں ہم مطالبات سے ہٹ گئے، ہم مطالبات سے نہیں ہٹے، مطالبات سے ایک انچ نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پارٹی کیلئے نہیں، ملک کیلئے ہیں ، چارٹر آف ڈیمانڈ میں فری اینڈ فئیر الیکشن شامل ہے، حکومتی وزراء غلط بیانی کررہے ہیں، 26 نومبر پر کمیشن بنانا اور سیاسی قدیوں کی رہائی پہلی ترجیح ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انصاف کیلئے بار بار آواز اٹھائیں گے، مذاکرات کی خواہش حکومت کی تھی، یہ قاتل حکومت ہے، ہاتھ قوم کی خون سے رنگے ہوئے ہیں، زخمی کارکنان گرفتاری کی ڈر کی وجہ سے خیبر پختونخوا آگئے تھے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکرات شروع ہوتے ہی بشرا بی بی کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا گیا، ہم پر کوئی زبردستی نہیں، مرضی سے مذاکرات کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تھی،آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ہمارے خلاف مقدمے ختم نہیں ہوئے۔