ویب ڈیسک:(شکیل خٹک) پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان، محمد حریرہ کل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا، پاکستان کے پلئینگ الیون میں شان مسعود، بابرا عظم،کامران غلام سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا،ساجد خان،نعمان علی،خرم شہزاد اور ابراراحمد پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےد رمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔
کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بہترین پرفارمنس دیں، گزشتہ سال میں کئی ٹیسٹ میچ ایسے کھیلے ہیں کہ جیت کے پاس آکر ہارے ہیں، اس ٹیم کے لئے یہی سبق کہ کس طریقے سے ہم ہار کو جیت میں کنورٹ کر سکیں۔
ٹیسٹ میچ پانچ دن کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ کتنے دن تک میچ چلے گا؟ اسپن کنڈیشن میں کہیں نہ کہیں پیسر کی ضرور ت ہوتی ہے، دو ٹیئرز کرکٹ پرمیرا ماننا ہے اور خواہش ہے کہ ہم سب ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں، اس سال ہم صرف چار سے پانچ ٹیسٹ میچ ہی کھیلیں گے۔
ہمیں زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے ہوں گے، ہماری اگلی سیریز دس مہینے بعد ہےتو اگلی سیریز میں اتنے فرق سے کافی چیلنجز آتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی پرفارمنس کسی بھی کرکٹ سے زیادہ بہتر لگتی ہے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ ایساسسٹم ہو جس میں تمام ملک ایک دوسرے کےخلاف کھیل سکیں اور فینز بھی انجوائے کر سکیں، آپ اچھی ٹیم تب بنتے ہیں جب آپ اپنے ہوم کنڈیشنز پر جیتیں، ہمیں ایسی ٹیم بننا ہے جسے ہرانا مشکل ہو ۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئےمحمد عباس کو ڈرا پ کرنے کے حوالے سے ان سے بات کی تھی، کھلاڑی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کنڈیشن کے حساب سےاسکواڈ بنتا ہے۔