محمود خان اچکزئی کی حکومتی اداروں سے اہم اپیل

 محمود خان اچکزئی کی حکومتی اداروں سے اہم اپیل

ویب ڈیسک: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا تمام اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کو بچانے کی صف میں کھڑے ہو جائیں،ہمارے لوگ ، ادارے آئین کے ساتھ  چلیں گے تو ہم کھڑے  ہیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جو آئین کے خلاف ہیں ہم ان کے خلاف کھڑے ہونگے ، اس موقع پر اسد قیصر  نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں ، اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھائیں۔

خیبر پختونخوا میں اس وقت جو صورتحال چل رہی ہے اس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا ،ہماری کابینہ نے منظور کیا تھا کہ ہماری ٹرانسپورٹ افغانستان سے ہوکر روس تک جائے گی،پی ٹی آئی حکومت میں یہ معاہدہ بھی ہوچکا تھا ، خیبر پختونخوا کو چالیس سال جنگوں میں دھکیلے رکھا۔

جو بھی مسائل ہیں وہ ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جائیں ، جذبات سے کام نہیں چلے گا ، ہمیں جینے کا موقع دیا جائے ، ہمیں پاکستانی سمجھا جائے ، ہمارا مطالبہ ہے افغانستان کے ساتھ تمام معاملات حل کیے جائیں۔

Watch Live Public News