(ویب ڈیسک) ترجمان سپارکو نے شعبان کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ شعبان1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا اور 19 جنوری کی شام رویت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یکم شعبان متوقع طور پر 21 جنوری 2026 کو ہوگی تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔