بیرون ملک سے ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے ایف آئی اے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان

بیرون ملک سے ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے ایف آئی اے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان

(ویب ڈیسک ) بیرون ملک سے ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے ایف آئی اے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کومتاثرہ قراردینےکے لئے ایجنٹس بارے مکمل تفصیلات بتانے کی تجویز دی گئی ہے۔ انسانی اسمگلرز کی تفصیلات سے آگاہ نہ کرنے والوں کو ملزم قراردینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی پورٹ افراد کو غیرمشروط متاثرین قراردینے سے دوبارہ انسانی اسمگلرزسے رابطہ کرلیتے ہیں۔

ایف آئی اے کے مختلف زونزکی جانب سے ارسال تجاویزپرجلد ہی پالیسی میں تبدیلی کا قوی امکان  ہے۔

پالیسی میں تبدیلی کے لئے تجاویزارسال کئے جانے بارے ڈائریکٹر کراچی زون  نے  تصدیق کردی ہے۔

Watch Live Public News