سیکیورٹی فورسز کی خاران میں کارروائی،12دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خاران میں کارروائی،12دہشت گرد ہلاک

(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خاران میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خاران میں فتنہ الہندستان کے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔خاران میں بھارتی سرپرستی میں 15 سے 20 دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے نیشنل بینک اور حبیب بینک سے 34 لاکھ روپے لوٹے۔ سیکیورٹی فورسز  نے بروقت کارروائی کی جس پر دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔دہشت گرد پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش میں بھی ناکام رہے۔تین مختلف مقابلوں میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خاران اور گردونواح میں سینیٹائزیشن جاری ہے۔پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق “عزمِ استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی ، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News