کینیڈا: بھارت کی مالٹن آنٹاریو میں بھی ریفرنڈم رکوانے کی کوششیں ناکام ، ووٹنگ کا آغاز

کینیڈا: بھارت کی مالٹن آنٹاریو میں بھی ریفرنڈم رکوانے کی کوششیں ناکام ، ووٹنگ کا آغاز
لاہور: سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کیلئے مالٹن آنٹاریو میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے زیر اہتمام صبح نو بجے دعا کے بعد ووٹنگ کا آغاز ہوا، ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل آٹھ بجے ہی ہزاروں افراد ووٹ ڈالنے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہوگئے ،ووٹ ڈالنےکیلئے آئے افراد کا جوش دیدنی، خواتین اور بزرگ افراد کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ شرکا کی جانب سے خالصتان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ ووٹنگ کیلئے مقرر سینیٹر کو مہندر سنگھ خالصہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد یہ ریفرنڈم کیلئے ہونے والی پہلی ووٹنگ ہے،ہردیپ سنگھ نجر کینیڈا میں خالصتان چیپٹر کے چیف کوارڈینٹر تھے۔ مالٹن آنٹاریو میں بھی خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم پر بھارت کو تکلیف ہے، مقامی سطح پر انتہا پسند ہندوں اور سکھوں میں زبردست کشیدگی دیکھنے میں آئی، بھارت کی مالٹن آنٹاریو میں بھی ریفرنڈم رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئی، مقامی حکوت کے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے سے انکار پر بھارت کو مایوسی ہوئی۔ اس سے قبل بھارت کینیڈا میں ریفرنڈم کے انعقاد پر کینیڈا کی حکومت سے احتجاج کر چکا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ خالصتان کے قیام سے خوفزدہ بھارت نے ہردیپ سنگھ نجر کو راستے سے ہٹانےُ کیلئے اپنی ایجنسیوں کا استعمال کیا، برمنگھم میں بھی ایک سکھ رہنما کی پراسرار موت کے پیچھے بھی بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔