ویب ڈیسک:تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ترجمان یار محمد نیازی نے بتایا ہے کہ صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
عدالت عالیہ نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔