لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش، 10 افراد جاں بحق

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش، 10 افراد جاں بحق
کیپشن: لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش، 10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مون سون کی شدید لہر نے لاہور اور گردونواح کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بارش کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، جنہوں نے تالاب کا منظر پیش کیا۔ واسا کے مطابق لاہور کے علاقے پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 169 ملی میٹر، تاجپورہ میں 167 ملی میٹر، مغلپورہ میں 135 ملی میٹر، جبکہ لکشمی چوک میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے، جن میں ڈسکہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سانگلہ ہل، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، منچن آباد، بہاولنگر، پاکپتن، عارف والا، قصور اور فاروق آباد شامل ہیں۔

اسی طرح آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News