ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سےکاروباری اداروں اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع

ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سےکاروباری اداروں اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع
کیپشن: ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سےکاروباری اداروں اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چھوٹے اور بڑے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی بینکوں کے سی ای اوز سے ملاقات ہوئی۔ایس ایم ایز فنانسنگ میں 41 فیصد اور زرعی فنانسنگ میں 15 فیصد کی بڑھوتری پر محمد اورنگزیب کی جانب سے پذیرائی کی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں استحکام مشکل اور غیر مقبول فیصلوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ نے زراعت اور ایس ایم ایز کے ترجیحی شعبوں کی فنانسنگ کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے۔

حکومت کے ترغیبی اقدامات اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔

Watch Live Public News