پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 16 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 16 جون 2021
پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کم ہوکر2 اعشاریہ 46 فیصدپر آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 38 نئے کیس رپورٹ، مزید 46 مریض جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 828 ہوگئی، فعال کیسز 39 ہزار 905 ریکارڈ کئے گئے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول 2 روپے 13 پیسے فی لٹرمہنگا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 3 پیسے بڑھادی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 79 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے89 پیسے فی لٹر اضافہ ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان آج اسلام آبادمیں سیف سٹی ہیڈکوارٹر کادورہ کریں گے، 100موٹرسائیکلوں پرمشتمل نئے ایگل اسکواڈ کا افتتاح ہوگا، وزیرداخلہ شیخ رشید سیف سٹی منصوبے میں توسیع پربریفنگ دیں گے، خصوصی موٹر سائیکل اسکواڈ دارالحکومت کی پٹرولنگ پر مامورہوگا۔شہبازشریف سے سینیٹ میں قائدحزب اختلاف یوسف رضا گیلانی اور رہنما جے یو آئی (ف) مولانا اسعد محمود کی ملاقات، بجٹ سیشن میں شہبازشریف کوتقریر سے روکنے، بدکلامی اورحکومتی رویئے کی شدید مذمت، اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمانی روایات اور اقدار کو مجروح کیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیرپارلیمانی رویئے اور نازیبا زبان کے استعمال کو قابل مذمت اور مایوس کن قرار دے دیا، واقعہ کی مکمل تحقیقات کرانے اور ہلڑ بازی میں ملوث ارکان کو ایوان میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا اعلان۔

Watch Live Public News