کوئلہ کان میں پتھر لگنے سے کان کن جاں بحق

کوئلہ کان میں پتھر لگنے سے کان کن جاں بحق
دکی (پبلک نیوز) مقامی کوئلہ کان میں پتھر گر کر سر پر لگنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کان کن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا تھا۔ زخمی کان کن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق کان کن کی شناخت ذبیح اللہ ولد عین الدین قوم توخئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہو گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن مٹی تلے دب کر جاں بحق ہو گیا. نعش کو مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکالا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔