ویب ڈیسک: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے نرخوں کے تحت پیٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔