ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے احسن اقدام - کوہلو میں بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔بلڈ بینک میں بلڈ سٹوریج ریفریجریٹر، بلڈ سیمپلنگ، گرپونگ اور خون عطیہ کرنے کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلڈ بینک سے کوہلو، میووند، سبی، فاضل چل، کاہان اور بارکھان کے رہائشی مستفید ہورہے ہیں۔ قبائلی عمائدین اور مقامی رہائشیوں نے کوہلو میں فری بلڈ بینک کو فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے ایف سی کے اس کارخیر کو سراہا۔
قبائلی رہنما کا کہنا ہے کہ پہلے کوہلو میں فری بلڈ بینک کی سہولت موجود نہ تھی اور مریضوں کو ڈیرہ غازی خان جانا پڑتا تھا۔ایف سی بلوچستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کوہلو کے غریب عوام کیلئے یہ سہولت مہیا کی۔
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو نے کہ اکہ کوہلو میں کافی بچے تھیلیسیمیا کے شکار ہیں۔ اس سہولت کی فراہمی سے کوہلو اور ملحقہ علاقوں کے مریض مستفید ہونگے۔ آج خوشی کا دن ہے کہ بلڈ بینک کی سہولت سے بہت سے مریض فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ہم ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے شکرگزار ہیں۔