پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے آنیوالے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا: وزیر صحت پنجاب

پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے آنیوالے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا: وزیر صحت پنجاب

ویب ڈیسک:نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے کینسر کیئر کلینک کے فیز ون  کا افتتاح جلد متوقع، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڈ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کا زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عدنان خان، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر زیبا، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر و دیگر افسران موجود تھے، ایگزی کیوٹنگ ایجنسی آئی ڈیپ کے دیگر افسران، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔

خواجہ سلمان رفیق اور کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور افسران سے ماسٹر پلان پر بریفننگ لی۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب لاہور میں 72 ارب روپے کی لاگت سے 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنا رہی ہے، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر دن رات کام جاری ہے۔

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا،آئی ڈیپ کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ کو مقررہ وقت پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے، کینسر کے کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

 سرکاری کینسر ہسپتال میں کے پی کے، سندھ اور دیگر صوبوں سے آنے والے مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔

  کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کا کہنا تھا کہ کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کے لئے مقررہ وقت کا ہدف دے دیا گیا ہے،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

Watch Live Public News