پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئےپیپلزپارٹی سے رابطہ

پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئےپیپلزپارٹی سے رابطہ
کیپشن: پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئےپیپلزپارٹی سے رابطہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا ۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنماء پرویز اشرف سے  ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ۔اسد قیصر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں۔پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔راجہ اشرف نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو  پارلیمنٹ آ رہے ہیں ان سے مشاورت کروں گا۔

Watch Live Public News