سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کاروائیاں ،5 خوارج جہنم واصل 

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کاروائیاں ،5 خوارج جہنم واصل 

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق  خیبرپختونخوا میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز  نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیا ں کیں ۔جس میں   بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کو خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   سیکیورٹی فورسز نے پشاور میں بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں خارجی دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطاب قسیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد مارے گئے ،پشاور میں ہلاک ہونے والے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا۔ سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 1خارجی دہشت گرد مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News