پنجاب بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ 

پنجاب بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ 

(ویب ڈیسک ) پنجاب بجٹ 2025-26   میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے موصول دستاویزات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا اور ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 

پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے اراکین بھی ایران میں موجود ہیں جب کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی  نےاسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوکر شدید نعرے بازی  کی۔ 

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری دی۔ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ "پائی پائی عوام کی امانت ہے، ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔ یہ زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔"

Watch Live Public News