ویب ڈیسک:گرمی کی لپیٹ میں پاکستان سمیت متعدد ممالک ہیں جہاں درجہ حرارت دن کے وقت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے ان میں یو اے ای ، سعودی عرب قابل ذکر ہیں، گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی حکومت نے ملازمین کے ہفتے میں 4 روز کام اور ڈیوٹی کا دورانیہ کم کردیا ہے۔
دبئی حکومت کی جانب سے یہ اقدام یکم جولائی سے 12 ستمبر 2025 تک نافذ العمل ہوگا، اس طریقہ کار کے تحت ملازمین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا، پہلا گروپ پیر سے جمعرات تک 8 گھنتے کام کرے گا اور جمعہ کو مکمل چھٹی ہوگی۔
دوسرا گروپ: پیر سے جمعرات تک 7 گھنٹے کام کرے گا، جبکہ جمعہ کو آدھا دن کام کرے گا۔
یہ منصوبہ دراصل گزشتہ سال شروع کیے گئے “Our Summer is Flexible” نامی پائلٹ پروگرام کا تسلسل ہے، جسے دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے متعارف کرایا تھا۔
دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الفلاسی نے کہا کہ ہم ملازمین کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تاکہ دبئی کو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل رکھا جا سکے۔ یہ ماڈل ایک نئی مثال قائم کرے گا جو کام اور زندگی کے توازن کو مضبوط کرے گا۔