خیبر پختونخوا:پہلے سیریل کلر ریپسٹ کو 5 بار موت کی سزا سنا دی گئی

خیبر پختونخوا:پہلے سیریل کلر ریپسٹ کو 5 بار موت کی سزا سنا دی گئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا  کی تاریخ کے پہلے سیریل کلر ریپسٹ کو  پولیس کی بہترین تفتیش کی بدولت موت اور عمر قید کی سزا، جولائی 2022 کے ریپ اور سیریل کلنگ کیسز میں ملوث ملزم کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے 5 بار موت کی سزا سنائی۔ 

آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ عدالت سے انصاف کی فراہمی میں پولیس کی تفتیش کا کلیدی کردار ہوتا ہے ، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کی  تفتیشی ٹیم کو خصوصی مبارکباد، نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان  کیا۔

ملزم سہیل  جولائی 2022 میں تھانہ شرقی، تھانہ گلبرگ اور تھانہ غربی کی حدود، پے در پے رونما ہونے والے 3 کمسن بچیوں کے سیریل ریپ اینڈ کلنگ کے واقعات ملوث رہا۔

 واضح رہے 3، 10 اور 17 جولائی 2022 میں صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے کینٹ کے تین مختلف تھانوں کی حدود میں ہر اتوار کے روز مسلسل تین (3) معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے اندوہناک واقعات ہوئے تھے۔

  ایس پی کینٹ اظہر خان کی قیادت  میں کام کرنے والی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے ایس پی رورل سلیم عباس کلاچی اور انکی ٹیم کے تعاون سے  کال ڈیٹا فارنزکس اور کیمرہ ریکارڈنگز کی روشنی میں ایک مشکوک شخص سہیل عرف حضرت علی کو گرفتار کیا تھا۔

 مشکوک شخص کے سیمنز سیمپل لے کر مقتولہ بچیوں کے اجسام سے ملنے والے سیمپلز سے میچ کرنے پر انکشاف ہوا کہ مشکوک شخص سہیل ہی وہ گھناؤنا کردار  اور ناسور ہے جس نے 3 معصوموں کے ساتھ درندگی کی ۔

 آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ  یہ کیس خیبر پختونخوا پولیس کے افسران کی تفتیشی مہارت  کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News