اداکارہ نورے ذیشان ہراسانی کا شکار، سکول میں پیش آیا واقعہ سنا دیا

اداکارہ نورے ذیشان ہراسانی کا شکار، سکول میں پیش آیا واقعہ سنا دیا

ویب ڈیسک: ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ پرائیویٹ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

نورے، جو اس وقت ڈرامہ سیریل ”پرورش“ میں ”آنیا“ کے کردار سے شہرت حاصل کر رہی ہیں، نے اپنے اسکول کے دور کے تلخ تجربات کو شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اب اپنی تعلیم کے بجائے اپنے شوبز کیریئر پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

نورے ذیشان نے انکشاف کیا کہ وہ 15 سال کی ہیں اور 9ویں جماعت کی طالبہ ہیں، لیکن انہیں پڑھائی میں دلچسپی نہیں تھی، اور ان کے لیے اداکاری کا شعبہ زیادہ پُرکشش تھا، والدہ کی خواہش تھی کہ میں اپنی بنیادی تعلیم کم ازکم پوری کروں، اسی لیے وہ اب پرائیویٹ میٹرک کر رہی ہیں اور خود سے گھر پر پڑھائی کر رہی ہیں۔

نورے نے اسکول میں ہونے والی ہراسانی اور منفی رویوں پر بھی بات کی۔ ان کے مطابق، اسکول میں ان کی ٹیچرز کوان کے شوبز کیریئر پراعتراض تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکول کی شہرت کو متاثر کر رہا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنا کیریئر چھوڑ دیں۔

نورے نے اسکول کے سینیئر طلبا کے رویے پر بھی تنقید کی انہوں نے کہا میرے اسکول کے سینئر طلباء بھی مجھے تنگ کرتے تھے اور میرے لیے اسلوک کی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

نورے ذیشان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی توجہ مکمل طور پر اداکاری پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں، کیونکہ یہی ان کے لیے سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اور وہ اسے زیادہ پُرکشش سمجھتی ہیں۔

Watch Live Public News