ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات، ملاقات کی اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
وزیرِ اعظم نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت اور معصوم لوگوں کی شہادتوں پر پوری قوم کی ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا.
وزیرِ اعظم اور ایرانی سفیر کے درمیان خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اسکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا.
وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔