بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ: آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروادی گئی

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ: آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروادی گئی
کیپشن: Further rise in power prices: IMF assured

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سوموار یا منگل کو اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

حکومت نے جون تک بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایم ایف نے معاشی استحکام کیلئے اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا ہے اور سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی سفارش کی جائے گی۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان آج مذاکرات شیڈول نہیں۔ اس بار آئی ایم ایف سے مذاکرات نسبتا آسان رہے۔

Watch Live Public News