انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام

انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام
کیپشن: انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مس کنڈکٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کو معاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھنے کیلئے نوٹ لکھ دیا۔عدالت نے کہا کہ اس مرحلے پر جج سے متعلق کسی قسم کی آبزرویشن دینے میں تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے مقدمہ میں عامر مسعود مغل کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے تصدیق کی کہ عامر مغل اور انکے وکلاء 6 فروری کو درخواست ضمانت پر عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے موقف کی تصدیق کی کہ  انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 13 فروری کی تاریخ دی۔ وکلاء کے مطابق انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ انکی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق مقدمے کے تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے وکلاء کے موقف کی تصدیق کی۔درخواست گزار کے وکلاء نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام لگایا۔

عدالت نے کہا کہ غیرمعمولی نوعیت کا کیس ہونے پر عامر مغل کی ضمانت منظور کر رہے ہیں۔عامر مغل کی ضمانت کے کیس میں جج کے کنڈکٹ سے متعلق آبزرویشن دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News