شفیع جان کا شہباز گل پر عمران خان کے موبائل فون چوری کرکے بگڈ فون دینے کا الزام

شفیع جان کا شہباز گل پر عمران خان کے موبائل فون چوری کرکے بگڈ فون دینے کا الزام
کیپشن: شفیع جان کا شہباز گل پر عمران خان کے موبائل فون چوری کرکے بگڈ فون دینے کا الزام

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دو موبائل فون چوری کیے تھے اور انہیں بگڈ (جاسوسی) والا ایک موبائل فون استعمال کرنے کیلئے دیا گیا۔

پبلک نیوز کے پروگرام ریاست اور عوام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے مزید دعویٰ کیا کہ جب عمران خان کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے شہباز گل کو زمان پارک میں روک لیا تھا، جبکہ بعد ازاں انہیں پارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔

شفیع جان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے ان الزامات کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے ان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، جبکہ دیگر نے شفیع جان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مؤقف اختیار کیا کہ اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف اس نوعیت کے بیانات پارٹی کی ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

کئی صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے باہمی بیانات سے پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

Watch Live Public News