(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔
شوکت نواز میر کے خلاف دفعہ 124-A کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، مقدمہ محکمہ داخلہ کے 9 جون کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ شوکت نواز میر پر تقاریر، تحریروں اور الیکٹرانک مواصلات کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ، پولیس نے ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
حکومت کے مطابق الزامات مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد قانونی تقاضے پورے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ذرئع کا کہنا ہے کہ کیس میں مزید پیش رفت تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ہوگی۔