ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مبینہ طور پر اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے کل ملازمین کے تقریباً 20 فیصد کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو تقریباً 16 ہزار افراد بنتے ہیں۔
اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ 2022 کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی ہو گی۔ سن 2022 میں میٹا نے تقریباً 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا جبکہ 2023 میں یہ تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔
کمپنی کے دو سینئر ملازمین نے ایک کاروباری ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ برطرفیوں کا عمل آئندہ ایک ماہ کے اندر شروع ہو سکتا ہے۔