سوشل میڈیا سے وقفہ لیجئے، ذہنی صحت بہتر بنائیے

سوشل میڈیا سے وقفہ لیجئے، ذہنی صحت بہتر بنائیے
لاہور ( ویب ڈسک ) درحقیقت صرف ایک ہفتے تک مختلف نیٹ ورکس جیسے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام وغیرہ سے دوری بھی ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی لاتی ہے ۔ اگر سوشل میڈیا کا استعمال ایک ہفتے تک بھی ترک کردیا جائے تو اس سے دماغی اور نفسیاتی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے سے جو وقت بچتا ہےاس کو زیادہ مثبت کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔تحقیق میں 18 سے 72 سال کی عمر کے 154 سوشل میڈیا صارفین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں ، ان کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے گروہ کو 1ہفتے تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی البتہ دوسرے گروہ کو معمول کے مطابق ان نیٹ ورکس کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت گئی تحقیق سے پہلے ان افراد کے اسکرینوں کے سامنے گزارے جانے والے وقت کے اعدادو شمار بھی جمع کیے گئے اور دریافت ہوا کہ وہ اوسطاً ہر ہفتے 8 گھنٹے تک سوشل میڈیا سائٹس پر گزارتے ہیں۔ نتائج سے یہ معلوم ہوا کہ جو افراد سوشل میڈیا سے ایک ہفتے تک دور رہے ، ان کا اسکرین کے سامنے گزارے جانے والا وقت اوسطاً 21 منٹ رہا ۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال نہ کرنے والے افراد کی انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات میں بھی نمایاں بہتری آئی ۔اب محققین کی جانب سے یہ دیکھا جائے گا کہ سوشل میڈیا سے کچھ روز دوری لینے سے مرتب اثرات کا دورانیہ کب تک برقرار رہتا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔