ویب ڈیسک : بی جے پی کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ حربہ،بھارتی انتخابات کے دوران بی جے پی پاکستان کا نام استعمال کرنے کی محتاج ہو گئی۔تمام کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد بی جے پی نے پاکستان اور مسلمان مخالف بیانیے کا استعمال شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اگل کر بی جے پی ووٹرز کو متاثر کرتی ہیں اور لوک سبھا میں نشست یقینی بنا لیتی ہیں۔بھارت کے حالیہ انتخابات میں مودی سرکار نے پاکستان کیخلاف جارحانہ موقف اختیار کیا اور اپنی ہر تقریر میں بے بنیاد الزامات کے ساتھ ساتھ دھمکیوں کا بھی استعمال کیا ،
حال ہی میں اپوزیشن جماعتیں کانگرس کے لیڈر منی شنکر آئر نے اپنی تقریر میں مودی کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں تقریر کی۔ انہوں نےکہا تھا کہ بھارت کو پاکستان کی تاہم اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مودی نے کانگرس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان کے خلاف پوری تقریر کر ڈالی ۔
بھارت نے ہمیشہ نہ صرف خطے کے امن کو تباہ کیا بلکہ اپنے مذموم مقاصد کی خاطر اپنی عوام کو بھی تباہی اور بدامنی کی جانب دھکیلا ہے۔2019 میں ہونے والا پلوامہ ڈرامہ اور مودی کی اداکاری آج بھی عالمی سطح پر بھارت کیلئے جگ ہنسائی کا سبب ہے۔
حالیہ انتخابات کے دوران بھی مودی نے راجوری اور پونچھ میں دہشتگردی کا ڈھونگ رچاتے ہوئے بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت میں بےروزگاری پچھلے 45 برسوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے لیکن ہم پاکستان پر بحث کرنے میں مصروف ہیں، بھارت کی عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ اس بار ووٹ مذہب اور پاکستان مخالف بیانیے کے بل بوتے پر نہیں بلکہ مہنگائی، بےروزگاری اور کسانوں کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے دیے جائینگے۔
اس سے پہلے بھی مودی اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور بیانیے کا استعمال کرتا رہا ہے۔
مودی اور بی جے پی کی جانب سے مسلمانوں اور پاکستان کیخلاف نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ اور بڑھاوے کے باعث ہندوستان میں مسلمان سنگین عدم تحفظ اور انتہاپسندی کا شکار ہیں
اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس واچ جیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی سے جواب طلب کر چکی ہیں
بی جے پی اپنی عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی محتاج نظر آتی ہے
کیا بھارت کی انتہا پسند سیاسی جماعتیں خطے میں ایسے ہی بدامنی پھیلانے میں مگن رہینگی اور اپنے مذموم سیاسی فوائد کی خاطر خطے کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کی بھلائی بھی داؤ پر لگا دینگی؟