ویب ڈیسک: پاکستان میں ڈیجیٹل صنفی تقسیم میں کمی، خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ، جی ایس ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
پی ٹی اے کےمطابق 2024 پاکستان کے لیے ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے حوالے سے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا ہے،سال 2021 کے بعد، پہلی بار صنفی تقریق کے حوالے سے نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جو سال 2023 میں 38 فیصد سے کم ہو کر سال 2024 میں 25 فیصد ہوئی۔
پاکستان میں صنفی امتیاز میں 80 ممالک کے سروے کے دوران بڑی سالانہ بہتری دیکھنے میں آئی، خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق سال 2024 کے دوران اسی لاکھ خواتین اور پچاس لاکھ مردوں نے پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کا استعمال شروع کیا،یہ تاریخی پیش رفت عوامی اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کی مربوط کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
سال 2024 کے اعداد و شمار پاکستان میں جامع ڈیجیٹل بااختیاری کی پیش رفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
