ویب ڈیسک: کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 38 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 69 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔