آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یومِ تشکر،شہداء کےاہلِ خانہ کے تاثرات

آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یومِ تشکر،شہداء کےاہلِ خانہ کے تاثرات
کیپشن: آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یومِ تشکر،شہداء کےاہلِ خانہ کے تاثرات

ویب ڈیسک: پاکستانی قوم آج آپریشن " بنیان مرصوص" کی تاریخی کامیابی پر یومِ تشکر منا رہی ہے۔ اس عظیم موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ نے جذباتی انداز میں اپنے احساسات کا اظہار کیا اور وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپوتوں کو سلام پیش کیا۔

 تفصیلات کے مطابق  اس موقعے پر شہداء کے اہلِ خانہ نے  اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کے اندھیرے میں معصوم سویلینز  پر حملہ کیا،عوام اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں متحد ہو کر ساتھ کھڑے رہے،پاک فوج نے فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر کےبھارت کو منہ توڑ جواب دیا،پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لواحقین نے مزید کہا کہ جدید حکمت عملی، بہادر قیادت اور جذبہ شہادت سے لبریز قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر  بزدلانہ حملہ کیا  جس کا پاک فوج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا،پاک فوج  نے  بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت  کردیا ہےکہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ہماری پاک فوج دنیا کی  بہترین  فوج ہے،پاک فوج کی شاندار کامیابی پر آج ہم یوم تشکر اور  معرکہ حق منا رہے ہیں۔

Watch Live Public News