(ویب ڈیسک ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پرچم کشائی کی پروقار تقریب آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور افواجِ پاکستان کی بہادری کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔ائیر وائس مارشل (ر) ساجد حبیب تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے جذبے کو سراہا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز کیا۔طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔


اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر شکر گزار ہے۔تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔
شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کا اختتام ملک و قوم کے اتحاد، استحکام اور خطے میں امن کی دعاؤں سے ہوا۔
