(ویب ڈیسک ) معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی شاندار فتح پر شہداء کے اہلِ خانہ نے زبردست اظہارِ تشکر کیا ہے۔
شہداء کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا لیکن پاک فوج نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت جان چکا ہے کہ اُس نے کس قوم کو للکارا ہے اب وہ ایسی حرکت دوبارہ نہیں کرے گا۔
شہداء کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں، ضرورت پڑی تو جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج وہ قوت ہے جو دشمن کو اُس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔