ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کا انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم 2025 قائمہ کمیٹی نے منظوری دیدی ، کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات اب ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔
پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایکٹ میں ترمیم کرنے کی منظوری دی، باقاعدہ قانونی حیثیت دینے کےلئے پہلے صوبائی کابینہ کی جانب سے منظوری دی گئی تھی ۔
پنجاب پولیس کے ایس پی رینک کا افسر، حساس ادارے کا نمائندہ، اور سول آرمڈ فورسز کے افسران ٹیم میں شامل ہوں گے، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس کے دوران انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم 2025 منظور کرلی گئی، اجلاس کے دوران انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم 2025 منظور کرلی گئی ۔
نئی ترامیم کے مطابق، کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات اب ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی، جسے باقاعدہ قانونی حیثیت دی جا رہی ہے۔ مجوزہ ٹیم میں پنجاب پولیس کے ایس پی رینک کا افسر، حساس ادارے کا نمائندہ، اور سول آرمڈ فورسز کے افسران شامل ہوں گے۔
اس سے قبل ایسے واقعات سے متعلق انتظامی طورپر کمیٹی بنائی جاتی تھی اور کئی سوالات بھی اٹھتے رہے ہیں۔