یوم تشکر:معرکہ حق کی کامیابی پر غذر میں لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر پُروقار تقریب

یوم تشکر:معرکہ حق کی کامیابی پر غذر میں لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر پُروقار تقریب

(ویب ڈیسک ) آپریشن بنیانُ مرصوص (معرکۂ حق) کی کامیابی پر غذر میں لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وادی شہداء ضلع غذر میں یومِ تشکر جذبۂ حب الوطنی اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ تقریبات کا آغاز لالک جان شہید نشانِ حیدر کے مزار پر ہوا۔جہاں پھول چڑھائے گئے، سلامی دی گئی اور دعا کی گئی۔

شہریوں نے ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ شرکاء نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وطن کے دفاع اور امن کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کا عزم دہرایا۔

Watch Live Public News