چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ بنوں، ججز سے اظہار یکجہتی

چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ بنوں، ججز سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ بنوں، عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 16 مئی 2025 کو پشاور ہائی کورٹ کی بنوں بینچ کا دورہ کیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے مشکل حالات میں خدمات سر انجام دینے والے ججز سے اظہار یکجہتی کیا، چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی خودمختاری کو انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے ناگزیر قرار دیا، چیف جسٹس نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے ملاقات کی۔

چیف جسٹس نے عدلیہ اور وکلا کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی،چیف جسٹس نے کرک، لکی مروت، شمالی وزیرستان سمیت دیگر اضلاع کے ججز اور نمائندوں سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں عدالتی استعداد، ادارہ جاتی تعاون، اور قانونی تعلیم و تربیت کی اصلاحات پر توجہ دی گئی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں عدالتی استعداد، ادارہ جاتی تعاون، اور قانونی تعلیم و تربیت کی اصلاحات پر توجہ دی گئی، چیف جسٹس نے عدالتی نظام میں آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے نفاذ کی فوری ضرورت پر زور دیا،کم ترقی یافتہ علاقوں کو فنڈز کی ترجیحی فراہمی یقینی بنائی جائے، ان علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ججز کیلئے تربیتی مواقع، مراعات فراہم کی جائیں۔

چیف جسٹس نے ٹریننگ ماڈیولز کی تیاری پر بھی گفتگو کی، ٹریننگ ماڈیولز وکلاء کی عملی تربیت کیلئے استعمال ہوں گے،چیف جسٹس نے جیل، اسپتال اور کچن کا معائنہ کیا، قیدیوں سے براہ راست بات چیت کی،اس موقع پر ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔

چیف جسٹس کو قیدی بہادر خان سے ملوایا گیا جس کا کیس 2019 سے زیر التوا تھا،بہادر خان کیس کا حال ہی میں 23 اپریل 2025 کو فیصلہ ہوا تھا،چیف جسٹس نے اس تاخیر پر بہادر خان سے افسوس کا اظہار کیا۔ 

Watch Live Public News