ویب ڈیسک: لاہور میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں بدستور جاری، رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 112 افراد قتل ہوئے ۔
ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے، اقدام قتل کے 223 مقدمات درج کئے گئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بننے کی دونوں وارداتیں صدر ڈویژن میں ہوئیں۔
قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 23 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ اور صدر ڈویژن میں مختلف وجوہات پر 22، 22 افراد قتل کئے گئے۔
سٹی اور سول لائنز ڈویژن میں قتل کے 16، 16 مقدمات کا اندراج ہوا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چار ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر قتل کی 13 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔