پاکستان کے حصے کا پانی کم کرنے کا بھارتی منصوبہ بےنقاب

پاکستان کے حصے کا پانی کم کرنے کا بھارتی منصوبہ بےنقاب

ویب ڈیسک: غیرملکی نیوز ایجنسی نے بھارت کا پاکستان کے حصے کا پانی کم کرنے کا منصوبہ بےنقاب کر دیا۔

خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کا پانی کم کرنے کے نئے منصوبے پر غور شروع کر دیا، دریائےچناب پر رنبیر نہر کی لمبائی 120 کلومیٹر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
توسیع کے بعد نہر میں پانی کا بہاؤ 40 سے بڑھ کر 150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ ہو جائے گا، بھارت نے رنبیر نہرکو توسیع دینے کی تفصیلات پہلے شیئر نہیں کی تھیں ۔

منصوبے پر غور پہلگام واقعے کے بعد شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے،بھارتی وزیراعظم آفس، پانی اور خارجہ امور کی وزارتوں نے اس معاملے پر موقف دینے سے گریز کیا۔

Watch Live Public News