معرکہ حق/ یوم تشکر، افواج پاکستان نےپوری قوم کے دل جیت لئے

معرکہ حق/ یوم تشکر، افواج پاکستان نےپوری قوم کے دل جیت لئے

ویب ڈیسک: معرکہ حق/ یوم تشکر، پاک فضائیہ کے زیر اہتمام یوم تشکر کی شاندار تقریبات، معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر شمالی وزیرستان میں خصوصی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھی 16 مئی کو یوم تشکر شایان شان طریقے سے گیا، یوم تشکر کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے  مختلف بیسز پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کراچی اور  پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپورمیں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا،  پی اے ایف بیس بڈھ بیرپشاور اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ، ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی جاریت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ، تقریبات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

دوسری جانب معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر شمالی وزیرستان میں خصوصی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔

یہ ریلیز بنوں، میرانشاہ،  میر علی، غلام خان اور دتہ خیل سمیت پورے شمالی وزیرستان میں نکالی گئیں، ریلیوں میں کثیر تعداد میں سکول و کالجز کے طلباء و طالبات سمیت مقامی غیور عوام ، عسکری اور سول حکام نے شرکت کی ۔  

ریلیوں میں شامل شرکاء نے قومی پرچم تھامے پاکستان اور فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔

شرکاء نے فوج کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں لگائے  ، شرکاء نے اللہ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے پاک فوج کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

 آپرپشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر پشاور میں یادگار شہداء پر پروقار  تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 

تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت بڑی تعداد میں پاک آرمی، نیوی، فضائیہ و سول حکام ، حکومتی اراکین، علماء کرام، سیاسی رہنما، ہندو, عیسائی اور سکھ اقلیتی برادری، تاجر اور اے پی ایس کے بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔  

شرکاء نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی , وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئی جی ایف سی (نارتھ) اور فوجی افسروں کے ہمراہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ۔

Watch Live Public News