لاہور: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،1 لڑکی جاں بحق،2 افراد زخمی

لاہور: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،1 لڑکی جاں بحق،2 افراد زخمی

(ویب ڈیسک) لاہور میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے1 لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لاہور کے علاقے   برکی میں   میاں سنگھ والا گاؤں کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی  نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔   پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق  جبکہ  2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق  متوفیہ کی شناخت 18 سالہ لاریب فاطمہ کے نام سے ہوئی جو  ہڈیارہ کی رہائشی تھی۔ زخمیوں میں 45 سالہ عامر سلیم اور 15 سالہ آرش بی بی شامل ہے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News