ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
فاطمہ ثنا نے زمبابوے کے خلاف میچ میں صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹر صوفی ڈیوائن نے یہ کارنامہ 18 گیندوں پر انجام دیا تھا۔
پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 133 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
Captain. Record-breaker @imfatimasana lights up Karachi with the fastest Women's T20I fifty in history! #PAKWvZIMW | #JeetKaSafar | #BackOurGirls pic.twitter.com/aTRXRPgQqL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 15, 2026
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے زمبابوے کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا۔ زمبابوے کی ٹیم صرف 90 رنز پر 18ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔
کپتان فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ، سائرہ جبین نے 50 اور عائشہ ظفر نے 45 رنز اسکور کیے۔
پاکستان ویمن ٹیم کی اس شاندار کارکردگی نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں اور خواتین کرکٹ میں نئی امیدیں جگا دی ہیں۔