24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، شیخ رشید

24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، شیخ رشید
کیپشن: 24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اصل مسائل کی طرف آئیں،لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں اور کسی کو پرواہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرے اوپر 14 مقدمات ہیں،اسلام آباد میں ایک مقدمے میں کل بری ہوا ہوں۔میرے اوپر راولپنڈی میں 14 مقدمات بنائے گئے سب میں پیش ہو رہا ہوں، امید ہے میں مقدمات میں سرخرو ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں بے گناہ لوگوں کو معاف ہر دیں،سیاستدانوں کا ٹرائل کریں،بے گناہ لوگوں کے لئےآپ عام معافی کا اعلان کریں،قوم مہنگائی کے چنگل میں جکڑی گئی یے وہ باہر دورے پر ہیں،کوئی عقیقے کی دعوت بھی دے تو شہباز شریف چلا جاتا ہے، مہنگائی کا خاتمہ،عام معافی چاہتا ہوں،اگر ہم گناہگار ہیں تو سزا دیں،میرا کام میرا اور انکا کام انکا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں ملک میں استحکام چاہتا ہوں،میں نے کبھی آرمی کے خلاف بات نہیں کی،میرے چلے میں مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا لیکن جس غار میں رکھا اس نے بڑا ستایا،خواہش ہے کہ میرے تعلقات بہتر ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا،پہلی مرتبہ ہے کہ انھیں میری ضرورت نہیں،میں اصلی اور نسلی ہوں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ دوستی ہے، 24نومبر سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

Watch Live Public News