ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا ہے، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے برقرار ہے۔