جنگ مسلط کرنے والوں کواسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا، فیلڈ مارشل 

جنگ مسلط کرنے والوں کواسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا، فیلڈ مارشل 

(ویب ڈیسک )   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تواللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کوبھی میزائل بنادیتا ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ  اللہ کےحکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔اللہ کاخاص کرم ہےکہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے، یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔

Watch Live Public News